: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،29اگسٹ(ایجنسی)ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ اسرو نے آج صبح آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے اسکرائم جٹ انجن scramjet engineکا تجربہ کیا جو کامیاب رہا ۔ قومی خلائی تحقیقی
ایجنسی کے ذرائع نے کہا کہ حال ہی میں تیار کردہ اسکرائم جٹ انجن کے کامیاب تجربہ سے ہندوستان بہترین ٹکنالوجی والے منتخب لیگ ممالک میں شامل ہوگیا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ یہ مشن کامیاب رہا جس کیلئے آر ایچ پانچ سو ساٹھ راکٹ کو چھوڑا گیا جس میں دو ایر انجنس لگائے گئے تھے ۔